Sep 22, 2017 07:32 pm
views : 715
Location : Working Boundary
Sialkot- DG Punjab Rangers Major General Azhar Naveed Hayat Khan visited Harpal and Charwa Sectors
سیالکوٹ، ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات کا ہڑپال، چارواہ سیکٹر کا دورہ
ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے بھارتی جارحیت کا نشانہ
بننے والے ہڑپال اور چارواہ سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی پنجاب رینجرز
میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باؤنڈری پر ہڑپال اور چارواہ سیکٹر کا
دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل اظہر نوید حیات نے جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کا کہنا تھا کہ
جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا۔انہوں نے واضح طور پر کہا
کہ ہر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے
ہوئے چارواہ، ہڑپال اور چھپار سیکٹر کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔بھارتی جنگی
جنون کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔