Sep 22, 2017 07:49 pm
views : 670
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 24 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں24پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس24پوائنٹس کی کمی کے
بعد42750پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر363کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے167کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔