Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 22, 2017 08:23 pm views : 603

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Health
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں پاک میڈیکل ہیلتھ نمائش کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت رواں ماہ کے آخر میں صوبائی دارالحکومت میں پاک میڈیکل ہیلتھ نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ترکی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام،شعبہ صحت سے وابستہ ترکی اور پاکستان کی کمپنیاں نمائش میں شرکت کریں گی۔نمائش کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات شاندار ہونے چاہئیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا ترکی کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری کیلئے تعاون جاری ہے۔ نمائش میں ترک کمپنیوں اور ماہرین صحت کی شرکت سے ان کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔یہ نمائش ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے سودمند ثابت ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہم صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہر قیمت پر طبی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ ان ہسپتالوں کو جدید رجحانات کی روشنی میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ترکی کے کامیاب ماڈل سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ترکی پاکستان کا بہترین دوست ہے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ نمائش کے دوران شعبہ صحت سے وابستہ ترک کمپنیوں اور ترک وزارت صحت کے حکام سے تعاون کے معاہدے بھی طے ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہمیں خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہنا چاہیئے۔قومیں اور معاشرے محنت سے بنتے ہیں۔ ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، شیخ علاؤالدین، معاون خصوصی ملک احمد خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved