Sep 23, 2017 02:46 pm
views : 592
Location : Corps Headquarter
Quetta- Pakistan Army organizes Boot Camp
کوئٹہ ،پاک فوج کے زیر اہتمام یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء کے لیے دو روزہ بوٹ کیمپ کا انعقاد، آئی ایس پی آر
کوئٹہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء کے لیے 2 روزہ بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء کو پاک فوج کی آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں
کا مظاہرہ دکھایا گیا،طلباء کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیار اور
آلات دکھائے گئے، جس میں طلباء نے گھریلو دلچسپی لی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق طلباء نے چھوٹے ہتھیاروں سے رینج پر فائرنگ بھی
کی، بوٹ کیمپ کے انعقاد کا مقصد پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کی جانب سے
مادر وطن کی حفاظت کے لیے اقدامات کی آگاہی تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء نے بوٹ کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔