Sep 23, 2017 05:09 pm
views : 539
Location : Parliament House
Islamabad- Parliamentarians VOXPOP About Pervez Musharraf Statement
اسلام آباد،پرویز مشرف کے آصف زرداری کے بیان کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی رائے
سابق صدر پرویز مشرف نے آسف زردار پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے
اراکین پارلیمنٹ نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے تاہم اراکین اسمبلی کا
کہنا ہے کہ پوری قوم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف کی منتظر ہے،کیس کا
جلد اور تسلی بخش فیصلہ سامنے آنا چاہیے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی
عائشہ گلالئی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کا ذاتی طور پر جانتی
ہوں بی بی شہید نے مجھے اپنی بیٹی بنایا ہوا تھا جبکہ پرویز مشرف جھوٹ نہیں
بولتےلہٰزا انہیں عدالت میں بلا کر تحقیقات ہونی چاہیے۔
سینیئر سیاستدان آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی پانچ سالہ
حکومت کے دوران کچھ نہیں کی پاکستان کی عوام انصاف چاہتی ہے بی بی کے
قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہاآصف زرداری کو کیس کا سامنا کرنا چاہیے،اصل حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔
وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سینیٹر محمد صالح شاہ نے کہاکہ
مشرف نے تو دعویٰ کردیا ہے کہ آصف زرداری مجرم ہیں اب آصف زرداری کو اپنا
دفاع کرنا ہے کہ وہ مجرم ہیں یانہیں۔