سیالکوٹ،بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،چھ شہری شہید
عالمی یوم امن کے موقع پر بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر کی جانیوالی فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت ورکنگ باؤنڈری کےچاروا اور ہڑپال
سیکٹر پر کی گئی، پاکستان رینجرز پنجاب نے مؤثرجوابی کارروائی کی۔
شہید ہونے والوں میں گاؤں کنڈن پورکا اشرف ولد مسعود، گاؤں بھینی سلیریاں
کی مریم دختر اشفاق اورگاؤں گندیال کی شازیہ زوجہ احمد جب کہ چارواہ کے
وسیم ولد انور، شکیلہ زوجہ ندیم اور نفیسہ دختر محمود بھی شامل ہیں۔
بھارت کی جانب سے گولے بھی برسائے گئے جس کے باعث لوگوں نےعلاقے سے نقل
مکانی کرلی ہے اور گھروں کو تالے پڑے ہوئے ہیں،جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب
شہبازشریف نے علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے کیمپس قائم کرنےکی
ہدایت کردی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ریلیف کیمپ قائم
کردیئے،شہبازشریف کا کہنا ہےکہ کیمپوں میں لوگوں کو ضروری سہولیات کی
فراہمی جاری رکھی جائے۔