Sep 23, 2017 06:16 pm
views : 605
Location : North Arabian Sea
Karachi- Pakistan Navy Successful Live Weapon Firing at North Arabian Sea
کراچی ،پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹرسے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہر ہ کیا۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ویپن فائرنگ کا یہ مظاہرہ
دیکھا اور پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں کو سراہا۔
فائر پاور کے اس بھرپورمظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر
نے فضاء سے سطح آب پر مار کرنے والا اینٹی شپ میزائل فائر کیا جس نے اپنے
ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا، جو ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی اور نیول
فلیٹ کی حربی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ نیول ہیلی کاپٹر سی کنگ سے کامیاب
فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح
ثبوت ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے سمندر میں تعینات فلیٹ یونٹس کا دورہ بھی
کیا اور جاری بحری مشقوں کا معائنہ کیا۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے نیول فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر
مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے میں شامل تمام
افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں
اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ وطن عزیز کی بحری سرحدوں اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔