Sep 23, 2017 06:20 pm
views : 590
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Chief PCB Inzamam Ul Haq Press Conference
لاہور،چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹیم کے اعلان کے بعد ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سلیکشن
کیلیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے، یاسر شاہ کو بھی فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے
کیلیے کہا تھا اور اب انہوں نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کر لیا ہے، لیگ اسپنر گزشتہ
تین چار سال سے پاکستان کے کامیاب ترین بولر ہیں جبکہ اظہر علی کو گھٹنے
کی تکلیف تھی، ڈاکٹر نے انجکشن لگوا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا بھرپور موقع دے رہے
ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑی مصباح اور یونس خان کا خلا پر کریں گے۔
واضح رہے سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز
احمد کریں گے جب کہ یاسر شاہ اور اظہر علی بھی فٹنس بہتر بناکر قومی ٹیم
میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد،اظہر علی، یاسر شاہ،بابر اعظم،
میر حمزہ، بلال آصف، شان مسعود،محمد اصغر،محمد عباس، سمیع اسلم، عثمان
صلاح الدین، حارث سہیل ،محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، اسد شفیق شامل ہیں۔