Sep 23, 2017 06:27 pm
views : 497
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA's Bahwalpur Division
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بہاولپور ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بہاولپور ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب خصوصا بہاولپور ڈویڑن کے فلاح
عامہ کے پروگراموں پر عملد رآمد اور پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
گیا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے
اربوں روپے کے فنڈ مہیا کئے ہیں۔ترقی کے سفر میں جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کو
ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اربوں روپے کے
وسائل جنوبی پنجاب کے عوام کے قدموں تلے نچھاور کر کے انہیں ان کا حق
لوٹایا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 400میگا واٹ کے
شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیں۔اب ترکی کی کمپنی 300میگا واٹ کا سولر
منصوبہ لگا رہی ہے۔پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے سستا ترین سولر ٹیرف ہے۔اس
منصوبے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔
محمد شہبازشریف نے کہا ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے توانائی کے
متعدد منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں۔رواں برس کے آخر تک ملک میں
چھائے اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔منصوبوں میں شفافیت ،معیار اور
رفتار کو یقینی بنا کر غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔
اراکین قومی اسمبلی بہاولپور ڈویڑنے کہاوزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے
ہمیشہ جنوبی پنجاب کیلئے بے پناہ وسائل دئیے ہیں۔جنوبی پنجاب میں جتنی ترقی
آپ کے دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔جنوبی پنجاب میں بسنے والے آپ سے
دلی محبت کرتے ہیں۔
بہاولپور ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء4 ریاض حسین پیرزادہ ، بلیغ
الرحمن ، وزیر مملکت ارشد خان لغاری ،دیگر اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ
صوبائی وزراء4 تنویر اسلم ملک،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، متعلقہ محکموں کے
سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگرکے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او ز نے اپنے متعلقہ اضلاع سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔