Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 23, 2017 07:13 pm views : 660

Location : DPR South Office

Karachi- Pakistan Navy organizes First Maritime security conference culminates
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کے زیر اہتمام پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ ،شرکاء کا کریکس اور کوسٹل ایریاز میں قائم پاکستان نیو ی کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے زیر انتظام 146محفوظ سمندر ۔ خوشحال پاکستان کے موضوع پر پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ جاری ہے۔ دو ہفتوں پر محیط ورکشاپ کا آغاز 11ستمبر کو ہوا جس کا مقصد شرکاء کو بحری امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں پاکستان کے وسیع و عریض بحری شعبے کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
پندرہ روزہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا پہلا ہفتہ کالج کے اندر ہونے والی علمی سرگرمیوں جبکہ دو سر ا مرحلہ کراچی ، کریکس ایریاز اور ساحلی علاقوں میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات اور یونٹس اور دیگر قومی بحری اداروں کے دوروں پر مشتمل تھا۔
ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 18ستمبر کو ہوا۔ وفد کے شرکاء میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان، صوبائی نمائندوں، ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد، ماہرین تعلیم اور اعلیٰ سرکاری حکام شامل تھے۔
کراچی میں اپنے قیام کے دوران وفد نے پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈکوار ٹرز ، پی این ڈاکیارڈ ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ اراکینِ وفد کو خطے کے موجودہ چیلنجز اور ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ اور اس کی مختلف کمانڈز کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو پاکستان نیوی کے اندرونِ ملک جہاز سازی کے پروگرام اور جہازوں اور آبدوزوں کی مرمت کرنے کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کے ارکان نے پاکستان نیوی کے جہازوں کا بھی دورہ کیا اور کراچی کے ساحل کے قریب ہونے والی بحری مشقیں دیکھیں۔
بعد ازیں، ورکشاپ کے شرکاء نے کریکس ایریاز میں قائم پاک بحریہ کی فارورڈ بیسز کا بھی دورہ کیا جہاں کمانڈر پاک میرینز نے اس علاقے کی دفاعی اور اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالی اور موجودہ چیلنجز کے تناظر میں پاک میرینز کے کردار کو واضح کیا۔ وفد کے ارکان نے پی این ہوور کرافٹ کے ذریعے کریکس ایریاز کا دورہ کیا۔
کوسٹل ایریاز آمد پر اراکینِ وفد نے جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ کیا جہاں انہیں بیس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو ساحلِ مکران پر قومی ترقیاتی منصوبوں اور ساحلی پٹی پر آباد بلوچ عوام کی سماجی و اقتصادی بہود کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کیڈ ٹ کالج اورماڑہ آمد پر اراکینِ وفد کو کیڈٹس کو دی جانے والی سہولیات اور ان اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی جو اس کالج کو ساحلِ مکران پر قائم ایک اعلیٰ اور معیاری تربیتی ادارہ بنانے کے لیے اٹھائے جارہے ہیں۔
وفد کے اراکین 100بستروں پر مشتمل پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ بھی گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ پاکستان نیو ی اس ہسپتال میں مقامی افراد اور ساحلی پٹی کے اطراف آباد لوگوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کررہی ہے۔
اپنے دورے کے آخری مرحلے میں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء گوادر پورٹ پہنچے۔ وفد کو پاک ۔چین اقتصادی راہداریکے حوالے سے اس بندرگاہ کی اہمیت اور ان موثر اقدامات پر بریفنگ دی گئی جو پاک بحریہ نے کے بحری جزو بشمول گوادر پورٹ اور سمندری راہداریوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے ہیں۔
وفد کے ارکان نے اور گوادر پورٹ کے تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی ترقی کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحرِ ہند میں پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔
ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ دو ہفتوں پر محیط میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 25ستمبر کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High 1:04
Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High
Jul 01, 2026 05:08 pm
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report 1:23
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report
Jul 01, 2026 04:38 pm
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children 1:15
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children
Jul 01, 2026 02:58 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral 1:01
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral
Jul 01, 2026 11:57 am
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR 1:27
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR
Jul 01, 2026 11:39 am
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area 1:33
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area
Jul 01, 2026 11:12 am
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved