لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ
بن نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے
فروغ اورسی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
چین کے قونصل جنرل نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے وزیراعلیٰ کو ان کی
سالگرہ پر مبارکباددی۔چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو کمیونسٹ پارٹی آف
چائنہ کی طرف سے گلدستہ اور تحفہ پیش کیا۔
چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی
کیا۔سی پیک کے منصوبوں پرتیزرفتاری سے عملدر آمد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے
کا رکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے کہا پاک
چین تعلقات کو مضبوط بنانے اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے آپکی
کارکردگی قابل تعریف ہے۔چین کی حکومت اور عوام سی پیک کے حوالے سے آپ کی
کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا سی پیک نے ترقی اورخوشحالی کی نئی
جہتیں کھولی ہیں۔پاکستان میں سی پیک کے باعث ترقی کی رفتار تیزہوئی ہے۔سی
پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر بن چکا ہے۔