پشاور، پاک افغان سرحدی چوکی پر فائرنگ سے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی نماز جنازہ ادا
خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فوج کی سرحدی چوکی پر افغانستان سے
ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت کرنے والے لیفٹیننٹ ارسلان کی
نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید لیفٹیننٹ
ارسلان عالم کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی ہے، نمازجنازہ میں
گورنر خیبر پختونخوا، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام اور
شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے پہنچایا جارہا
ہے جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
بائیس سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں
راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔