کوئٹہ مسافر کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم،4افرادجاں بحق،8 زخمی
کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 4 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد کے قریب مسافرکوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم
کے باعث حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 8 افراد
زخمی ہوگئے ہیں،حادثے کا شکار کوچ چمن سے کراچی جا رہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی
امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال ذرائع
کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے
سے باہر ہے ۔