کراچی،بوٹ بیسن پر واقع عمارت میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں عمارت میں اچانک آگ لگ گئی جس سے عمارت میں
رہنے والے افراد میں بھگدڑ مچ گئی، عمارت میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ
بتائی جا رہی ہے تاہم اصل وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکے گا،
حادثے کے نتیجے میں فی الحال کسی کے جاں بحق ہونے یا زخمی ہونے کی اطلاع
موصول نہیں ہوسکی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے
پھیلتے پھیلتے تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ او ریسکیو
کی 6 گاڑیوں نے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔
اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان
نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکینوں
کے مطابق فائر بریگیڈ ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی،ایم کیو ایم اور
پیپلز پارٹی کی لڑائی میں عوام کب تک پستے رہیں گے۔