کراچی،گورنر سندھ کی طاہری مسجد آمدبوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات
بوہری جماعت کے روحانی پیشواڈاکٹر مفضل سیف الدین سے گورنرسندھ نے طاہری مسجد میں ملاقات کی۔
بوہری کمیونٹی کے53ویں روحانی پیشوا اور مذہبی رہنما سیدنا مفضل سیف الدین
21سال بعد کراچی میں موجود ہیں اور دس محرم تک روزانہ طاہری مسجد صدر میں
مجالس پڑھیں گے۔
اس قدر طویل وقفے کے بعد ان کا کراچی میں قیام اور مجالس کا انعقاد بوہری
برادری کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون
ملک سے آنے والے افرادکی بڑی تعداد مجالس میں شرکت کر رہی ہے۔
بوہری جماعت کے پیشوا سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے گورنرن سندھ نے کہا کہ جبکہ امن قائم کرنا صرف قانون نافذ
کرنے والے اداروں کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کو ملکر کر امن کا قیم
یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بوہری جماعت کے پیشواکی کراچی آمد کو خوش آئند قرار دیتے یوئے گورنر سندھ
نے کہا کہ انکی کراچی آمد ہمارے لئےباعث فخر ہے جبکہ بوہری جماعت کے پرامن
طرز زندگی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔