کراچی،جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں وہ اتنے ہیں کہ گنتی ممکن نہیں،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان
اسمبلی کو مختلف پیکیج دے کروفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہیں،آج
تمام سینیٹرزکوطلب کیاہے،انتخابی اصلاحات بل پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی
کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ایم کیو پاکستان کے سربراہ نے طاہری مسجد میں بوہری جماعت کے روحانی پیشوا
سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارافوکس نوجوان نسل پرہے ،ہماری
وکٹیں گراکرجوخوش ہیں انہیں خوش رہنے دیں اورجو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے
ہیں وہ اتنے ہیں کہ گنتی ممکن نہیں، سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ
دباؤ کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانادیرپانہیں ہوتا،جوہمارااتحاد ختم کرنا
چاہتے ہیں انہیں شکست ہوگی اوراتحاد بین المسلمین کوفروغ ملے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ میئر کراچی اختیارات اور وسائل نہ
ہونے کے باوجودبہترین عوامی خدمت جاری رکھے ہیں،ہمارا خیال ہے کہ ہمیں چھ
ماہ یا سال بعد اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے اور آئندہ کی حکمت
عملی بنانی چاہئے ،ان کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے ، نکاسی آب اور فراہمی آب
کے وسائل سندھ حکومت کے پاس ہے لیکن بلدیاتی حکومت ان مسائل کے حل کیلئے
پرعزم ہے ۔