Sep 25, 2017 12:35 pm
views : 666
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 194 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،194 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 194 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 42944 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،114کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔