لاہور،نواز شریف کل احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ،آصف کرمانی
سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے متعلق منفی باتوں
اور سوچ پر افسوس ہے نواز شریف تفریح کیلئے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ کی عیادت
کرنے کیلئے لندن گئے تھے،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور نواز
شریف کل احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے اور پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا
کے نمائندوں سے بات چیت بھی کریں گے۔
عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان غیر
سنجیدہ اور سیاسی طورپر نابالغ شخص ہیں، ان پر بات کر کے وقت ضائع نہیں کروں
گا۔
پنجاب ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ شریف
فیملی میں اختلاف سیاسی مخالفین کی خواہش ہو سکتی ہے، حقیقت نہیں، (ن) لیگ
نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آنے والے دنوں میں بھی متحد ہو گی۔