لاہور،صوبائی وزیر برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نزیر کا ایم ایس کانفرنس سے خطاب
محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے شہر کے مقامی ہوٹل میں ایم ایس
کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکانفرنس میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر،
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان سمیت 36 اضلاع کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔
صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے
ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری
ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے سرکاری ہسپتالوں اور
ہیلتھ سیکٹر کے دیگر شعبوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،پنجاب جیسے
بہترین ہسپتال دیگر صوبوں میں نہیں ہیں جبکہ پنجاب کے ہیلتھ سسٹم پر
انگلیاں اٹھانے والے دیگر صوبوں کے ہسپتالوں کا وزٹ کریں۔
خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ ہر ایم ایس پر یہ لازم ہے کہ وہ
اپنےمتعلقہ ہسپتال میں نظم وضبط کویقینی بنائے،محکمہ صحت میں پہلے کی نسبت
بہت بہتری آئی ہے جب کہ ادویات کا معیار پہلے سے بہتر ہوا ہے۔