Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 25, 2017 04:44 pm views : 665

Location : Saddle And Polo Club

Quetta- Karachi Win Polo For Peace Tournament
  • Urdu

کوئٹہ،بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کا دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میچ کراچی کی ٹیم نے جیت لیا

بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کا دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میچ کوئٹہ اور کراچی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں کراچی کی ٹیم نے 5 کے مقابلے میں 6گول سے کامیابی حاصل کی، پولو ٹورنامنٹ کو پولو برائے امن کا عنوان دیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور پاک فوج کی ٹیموں نے حصہ لیا، اس موقع پر نیزہ بازی اور بینڈ کا خوبصورت اور پرجوش مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ، وزیراعلیٰ نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، انہوں نے جیتنے والی ٹیم کے لیے 10لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کے لیے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے بلوچستان کا ایک مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا ہے جبکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ان سرگرمیوں کے ذریعے اپنی بھرپور صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع مل رہا ہے، صوبائی حکومت پاک فوج کے اشتراک سے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ان مثبت سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔
نواب ثناء اللہ خان زہری نے امن کے قیام کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فوج کے تعاون اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل جب انہوں نے اس جگہ کا معائنہ کیا تھا اس وقت یہ بنجر اور ویران تھی تاہم کمانڈر سدرن کمانڈ کی کوششوں سے آج یہ دنیا کے بہترین پولو گراؤنڈز میں سے ایک بن چکی ہے، جہاں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سیڈل اینڈ پولو کلب میں میچ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، میر سرفراز بگٹی، محمد خان لہڑی، سردار در محمد ناصر، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، رکن صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم، جنرل آفیسرز ، بچوں ، خواتین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی عاصم رافع نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میچ کے تمام میچ جیتے جبکہ آج کا مقابلہ بھی بہت سخت تھا ،انشاء اللہ آئندہ بھی پولو مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
کیپٹن جنید نے کہا1993 کے بعد کئی سالوں کے بعد یہاں پولو میچ ہوئے ہیں،کراچی کی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں ،پولوبرائے امن کا اقدام قابل ستائش ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved