Sep 25, 2017 07:59 pm
views : 626
Location : Different Places
Karachi- Public Views about Pakistan India Tension Situation
کراچی ،پاک بھار ت کشیدگی ، شہر یوں کی آراء
بھارت کی جانب سے آئے روزسرحدی خلاف ورزیوں پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
بھارت کی سرحدی دہشت گردی اور شہریوں کو شہادت کی عوامی حلقوں نے شدید
الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ شہریوں نے ہر قسم کے حالات میں اپنی بہادر افواج
کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شہری آبادی پر حملے بھارت کی بزدلی کا منہ
بولتا ثبوت ہے،جبکہ افواج پاکستان ہر قسم کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی
صلاحیت رکھتی ہے،الحمداللہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اورہم سے ٹکر لینا بھارت
کومہنگاپڑ سکتا ہے۔
ایک دکاندارسید فرحان حسین نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے پتہ نہیں ہے کہ
ہم ڈرنے والے نہیں ہیں،سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی بھارت کے لئے اقوام
عالم میں رسوائی کا سبب بن چکا ہے،ہماری حکومت کو چاہیے کہ عالمی سطح پر اس
معاملے کو اٹھائے،ہماری فوج کسی بھی جارحیت کا دگنا جواب دینے کی صلاحیت
رکھتی ہے۔
محمد طارق نے کہاکہ بھارت اپنے ہی لئے گڑھا کھود رہاہے اسے معلوم نہیں ہے کہ اسکاکتنا نقصان ہو سکتا ہے۔