کراچی،ایم کیوایم کے پاس وکٹ کے لیے پچ ہی نہیں،سیٹ اور ایڈجسٹمنٹ بعد کی بات ہے،مصطفی کمال
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فنکشنل لیگ کے
رہنماؤں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، اختلاف ہوں بھی تو
دشمنی نہیں ہونی چاہیے،سیاست کی وجہ سے نہیں آیا،مل کرکام کرنے پراتفاق کیا
ہے۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ فنکشل لیگ کے سربراہ پیر پگارا اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعدذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفٰی کمال
نے کہا کہ ہم مل کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،ہم نے سندھ میں تفریق
نہیں ڈالی، سندھ میں دیہی اور شہری کا کوئی فرق نہیں ہے، پہلے دن سے پارٹی
کا نہیں پاکستان کاپرچم ہاتھ میں لے کر چل رہے ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک سندھ میں تباہی ہے،ہر طرف
پریشانی ہے، لوگوں کے پاس خوراک نہیں ہے، عوام کے پاس پینے کا صاف پانی
نہیں ہے،پیپلز پارٹی نو سو چھ ارب روپے سندھ میں صحت اور تعلیم پر خرچ
کرچکی ہے،بتایا جائے کہ اتنی بڑی رقم کہاں گئی،سندھ کے رہنے والوں میں دیہی
اور شہری کا کوئی فرق نہیں،سندھ میں رہنے والے تمام افراد ہمارے بھائی
ہیں۔
ایم کیوایم والے ایک دن میں دو مرتبہ اپنے آپ کو بیچ رہے ہیں،عوام ایم کیو
ایم سے تنگ آچکی ہے، ایم کیوایم کے پاس وکٹ کے لیے پچ ہی نہیں،سیٹ اور
ایڈجسٹمنٹ بعد کی بات ہے، پہلے فنکشنل لیگ سے تعلقات اچھے ہونا چاہئیں۔a