Sep 26, 2017 01:14 pm
views : 561
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 2 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،2 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 2 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 42741 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر302کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔