Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2017 01:51 pm views : 709

Location : Local Place

Rawalpinidi- COAS visited parents of Lieutenant Arsalan Alam Shaheed
  • Urdu

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ کی شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی قبر پر حاضری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیاں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن سمندر پار بیٹھ کرملک توڑنے کی بات کرنے والوں پرعنقریب قانون کی گرفت ہوگی جب کہ امن اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر قربانی دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے جب کہ وہ شہید ارسلان کے گھر بھی گئے جہاں ان کے والدین سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جب کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو لگتا ہے میرے جسم کا کوئی حصہ کٹ گیا اور جوان کی شہادت والی رات میرے لیے بڑی مشکل ہوتی ہے، شہدا ٗ نے اپنے اہلخانہ کو چھوڑ کر اپنے وطن کو ترجیح دی لیکن قربانی کے جذبے سے سرشارسپوتوں کی موجودگی میں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا اور امن کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلیے ہر قربانی دیں گے، ہر قیمت پر امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، پاک فوج ملک کے بہترین مفاد میں کام کرتی رہے گی جب کہ کچھ لوگ اور دشمن ایجنسیاں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پاک فوج دشمنوں کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ سمندر پار بیٹھ کرملک توڑنے کی بات کرنے والوں پرعنقریب قانون کی گرفت ہوگی، یہ لوگ اورایجنسیاں پاک فوج کو بھی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں جب کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے، افواج پاکستان ملکی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی اور تمام چیلنجزسے نمٹنے کے لیے قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
واضح رہے 22 سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved