Sep 26, 2017 02:15 pm
views : 644
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Russain Consul General
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے روس کے قونصل جنرل الیگزینڈر جی خوزن کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے روس کے قونصل جنرل الیگزینڈر جی خوزن نے
گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقا ت کے دوران پاک روس باہمی تجارت،صوبہ میں
سرمایہ کاری کے مواقعوں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور
باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی
و تجارتی حب ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات
نہایت سازگار ہیں۔روسی سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اُٹھائیں۔
محمد زبیر نے کہاپاک روس اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت
ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین
الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیئے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد
پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت کے
دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی میں روس
کا اہم کردار ہے۔
روس کے قونصل جنرل الیگزینڈر جی خوزن نے کہا کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی
پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔پاک روس اقتصادی تعاون
میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔