کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ملاقات
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ملاقات کی۔
وفد میں اسلام بھٹی، محمد اسد توفیق (صدر)، جنرل سیکریٹری فواد خان، پریس
سیکریٹری ہارون اظفر، نائب صدر بلاک۔بی محمد عظیم، نائب صدر بلاک۔ڈی مسٹر
ظفر اقبال، نائب صدر بلاک۔ اے، محمد محمود شامل تھے ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق اس موقع پرطارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی
ایشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو طارق روڈ اور شہر کے دیگر سڑکوں کی تعمیر پر
مبارک باد دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاطارق روڈ پر کچھ شاپنگ سینٹرز کو
پارکنگ ہے، لیکن وہ پارکنگ کی جگہ نہیں کھول رہے،دکاندار رات دکان بند کرنے
کے بعد اپنا کچرا روڈ پر پھینک کر جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایسوسی ایشن وفد کو پارکنگ کھولنے کے
احکامات دے دیئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ہم نے
طارق روڈ کو تعمیر کیا ہے ابھی آپ کو سنبھالنا ہے۔
طارق روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کروائی کہ ہم تمام دکانداروں کو کچرا پھینکنے پر ہدایات جاری کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں قبرستانوں کی جانب جانے والے راستوں سے تجاوزات ہٹانے کا بھی حکم دیا۔