Sep 26, 2017 05:09 pm
views : 606
Location : Different Areas
Sukkur- 5th Moharram Procession Security Arrangements
سکھر، :پرانہ سکھر میں ہونے والے پانچ سو سالہ قدیمی ماتمی جلوس کی تیاریاں مکمل،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
سکھر کے علاقے پرانہ سکھر میں پانچ محرم الحرام کو ہونے والے پانچ سو سالہ
قدیمی ماتمی جلوس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے
انتہائی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں ماتم کے لیئے سیکیورٹی کے سخت ترین
انتظامات کیئے گئے ہیں،841 پولیس اہلکار، اسکواڈ، رینجرز کے جوان اور
خواتین پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ماتمی جلوس کی سی سی ٹی وی کیمرے
اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔
جلوس میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا
ہے،جلوس میں شرکت کے لیئے آنے والے تمام عزاداروں کو جامعہ تلاشی کے بعد
شرکت کی اجازت ہو گی۔