Sep 26, 2017 06:40 pm
views : 608
Location : Purana Sukkhur
Sukkur- 5th Moharram Processions
سکھر ، محرم الحرام کے سلسلے میں پرانہ سکھرمیں قدیم ماتمی جلوس کا اہتمام
پرانہ سکھر میں محرم الحرام کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالا گیا، قدیم ماتمی
جلوس میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں عزادارں نے شرکت کی۔
ماتمی جلوس کے راستوں میں عزاداروں کے لیئے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں۔
انتظامیہ کی جانب سےماتمی جلوس کی حفاظت کے لیئے پولیس اور رینجر کے جوان
تعینات کئے گئے جبکہ زنجیر زنی میں زخمی ہونے والے عزاداروں کی فوری طبی
امداد کے لیئے ایدھی ایمبولینس بھی موجودرہیں جبکہ جلوس کے راستوں سول
ڈیفینس کی جانب سے فرسٹ ایڈ کے کیمپ قائم کئے گئے۔