Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2017 07:42 pm views : 567

Location : Local Place

Karachi- Interior Minister Sindh Suhail Anwar Sial Addresses
  • Urdu

کراچی،شر پسندعناصر کسی صورت پاک فوج سے نہیں بچ پائیں گے،وزیر داخلہ سندھ

وزیر زراعت و وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کاکہناہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی اور کی نہیں ہماری اپنی ہے اور اس جنگ میں قو م اور افواج پاکستان ساتھ ساتھ کھڑے ہیں،شر پسندعناصر کسی صورت پاک فوج سے نہیں بچ پائیں گے۔
نیشنل میوزیم کے شمشیرالحیدری آڈیٹوریم میں محکمہ زراعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت و داخلہ سندھ نے کہاکہ 9 اور 10 محرم کے روز موبائل فون سروس کی معطلی کے لئے وفاق کو درخواست دے دی ہے جس ضلعے کی انتطامیہ نے ہمیں درخواست دی وہاں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کے بانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی طرح غدار ہیں اگر وفاقی حکومت ہمیں اختیارات دے تو ہم انہیں پھانسی دینے کے لئے تیار ہیں۔
سہیل انور سیال نے کہاکہ پرویز مشرف نے جب 1999 میں حکومت کا تختہ الٹا تو اس وقت آصف زرداری جیل میں تھے اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود تھے تو اس وقت سامنے کیوں نہیں لائے گئے اب اپیل میں جانے کے بعد سارے انکشافات کیوں کئے جارہے ہیں اور بے نظیر بھٹو کی شہادت مشرف کے دور صدارت میں ہی ہوئی تھی اور اس وقت ڈاکٹرذوالفقار مرزا سندھ کے وزیرداخلہ تھے اس وقت مشرف کو ساری باتیں کیوں یاد نہیں آئیں۔
صوبائی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ بانی ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور گرفتارمجرم کلبھوشن یادو کی طرح پاکستان کے غدار ہیں اور غدار کی سزا صرف موت ہے اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے دے تو ہم ایم کیوایم کے بانی کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے اپنے ہر وعدے پر عملدرآمد کرکے دکھایا آج کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے جس میں سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ آرمی اور رینجرز کا کردار مثالی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved