Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2017 07:57 pm views : 657

Location : Evacuee Trust Board Office

Lahore- Chairman Evacuee Trust Board Siddique-al-Farooq Press Conference
  • Urdu

لاہور،سکھ یاتریوں کی بہترین مہمان نوازی کی وجہ سےپاکستان دنیا بھر میں اقلیتوں سے محبت کرنے والے ملک کے طور پر اجاگر ہو رہا ہے،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا کہ پاکستان میں سکھ یاتریوں کے لیے بہترین مہمان نوازی اور انتظامات کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اقلیتوں سے محبت کرنے والا ملک کے طور پر اجاگر ہو رہا ہے ، دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آ رہے ہیں جن کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں تاہم اگر کہیں بہتری کی گنجائش ہوئی تو ضرور کریں گے،بابا گورو نانک دیو جی کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے سکھ یاتری 2نومبر کو خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پر آئیں گے،مرکزی تقریب گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں 4نومبر کو ہو گی ۔
با با گورو نانک دیو جی کے 549ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے اعلی سطحی انتظامی اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے زیر صدارت بورڈ آفس میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر، ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن طارق خان وزیر ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس سکھ رہنما رامیش سنگھ اروڑا سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ پہلے سے بہتر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے واک تھرو گیٹ ،سفری سہولت کے لیے ریلوے کی نئی بوگیاں اور ہر قسم کی سہولیات میسر ہوں گی اسکے علاوہ رہائش ،طبی سہولیات،ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور کھانے پینے کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں ۔
صدیق ال فاروق نے کہا کہ یاتریوں کو رہائشی سہولت دینے کے لیے ٹینٹ ویلج بھی قائم کیا جائے گا لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ہائی پاور جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے ۔پاکستان میں سکھ یاتریوں کے لیے بہترین مہمان نوازی اور انتظامات کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اقلیتوں سے محبت کرنے والا ملک کے طور پر اجاگر ہو رہا ہے ،انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مناسب کوریج سے پوری دنیا میں سکھ پاکستان کی نیک نامی کا پیغام پہنچا ہے ۔
چیئرمین متروکہ ف املاک بورڈ نے مزید کہا کہ2نومبر کو بھار ت سے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پر آئیں گے، مرکزی تقریب گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں 4نومبر کو ہو گی سکھ یاتر ی دورہ مکمل کرنے کے بعد 11نومبر کو واپس بھارت جائیں گے ،انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 23اکتوبر کو دوبارہ اعلی سطحی انتظامی اجلاس منعقد ہوگا،انہوں نے کہا کہ کرتار پور میں 100کمرو ں کی تعمیر کے لیے افتتاح کر دیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورو نانک یونیورسٹی کے ننکانہ صاحب میں قیام کے لیے 1ہزار کنال اراضی درکار ہے اوراسکے ساتھ ساتھ ننکانہ شہر میں دیگر مسائل کامکمل حل اشد ضروری ہے ۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved