Sep 27, 2017 12:57 pm
views : 669
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 319 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،319 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 319 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 42347 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر270کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 88 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،168 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔