Sep 27, 2017 01:34 pm
views : 677
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meet CPNE Journalists
کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام میں شرکت
گورنر سندھ محمد زبیر نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے دفتر میں
میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام میں شرکت کی ،سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجاز
الحق اور دیگر عہدیداران نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔
پروگرام میں صوبہ با الخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام ، غیر ملکی
سرمایہ کاری ، نجی سیکٹر کی کارکردگی ،شہر میں وفاق کے تعاون سے جاری
منصوبے اور کراچی ترقیاتی پیکج ،معاشی اصلاحات ،معاشی و اقتصادی صورتحال ،
سی پیک منصوبہ تکمیل سے قبل پیشگی اقدامات ، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر
کی ترقی و بحالی،غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے ضمن میں اٹھائے گئے
اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ میڈیا عوام تک پہنچنے کا اہم ذریعہ ہے،
میڈیا کے باعث فوری خبر نشر یا شائع ہونے سے حکومت کو اہم اقدامات اٹھانے
میں مدد ملتی ہے اور عوام بھی اس سے با خبر رہتے ہیں ،یہ چیک اینڈ بیلنس کا
موئثر نظام ہے جس سے لوگوں کو اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی کا بخوبی
علم رہتا ہے ، میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام کے انعقادوقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ
باہمی مشاورت اور ایک دوسرے سے تبادلہ کرنے سے عوامی فلاح و بہبود کے
اقدامات اٹھانے میں حکومت وقت کو آسانی ہو جاتی ہے ۔
محمد زبیر عمر نے مزید کہاکہ 2013 میں پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال
بدترین تھی، غیر ملکی وفود پاکستان آنے سے کتراتے تھے ان سے میٹنگ کرنے کے
لئے ہمیں اسلام آباد یا پھر دبئی جانا پڑتا تھا ،حکومت نے امن و امان کو
ایک چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے سب سے پہلے امن و امان کی بحالی کو
ترجیح دی،امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ
کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں پیش کیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے
دیکھتی ہے ، الحمد اللہ جون2013ئ کی نسبت آج کراچی کے حالات میں90 فیصد
بہتری آچکی ہے، ماضی میں10 منٹ میں بند ہونے والے شہر کو آج 10 ماہ کے
نوٹس پر بھی بند نہیں کیا جاسکتا۔
پروگرام میں سی پی این ای سندھ کے نا ئب صدر عامر محمود جنرل سیکریٹری
اعجاز الحق ، قاضی اسد عابد ، طاہر نجمی ، مقصود یوسفی ، فوزیہ شاہین ، یو
نس مہر ، حسینہ جتوئی ، مظفر اعجاز ، عبد الخالق اور ڈاکٹر عبد الجبار نے
گورنر سندھ سے مختلف مو ضوعات پر سوالات کئے ۔پروگرام سے خطاب میں سی پی
این ای سندھ کے نا ئب صدر عامر محمود نے کہا کہ گورنر سندھ کراچی کے مسائل
سے بخوبی آگاہ ہیں، تاجروں کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ،شہر
کی روشنیاں بحال کرنے میں گورنر کا کردار اہم ہے۔ پروگرام میں شرکانے گورنر
سندھ کی توجہ پرنٹ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل کی جانب کرائی جس پر گورنر
سندھ نے شرکا کو یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں وفاقی وزارت اطلاعات سے
بات کرینگے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ میرا میڈیا سے دلی لگاؤ ہے اور ان کے لئے
میں ہر وقت حاضر ہوں ۔