لاہور،حکومت پنجاب صوبے کی اپ لفٹ کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے،صوبائی وزیر خزانہ
پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے
148نیشنل میکرو اکنامک مینجمنٹ اینڈ رول آف پراونسز147 کے عنوان سے شہر کے
مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ
حکومت پنجاب صوبے کی اپ لفٹ کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی
ہے،صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدر آمد اور ان کو پایہ تکمیل تک
پہنچانے کیلئے خاطر خواہ بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب میں معیشت کو پروان
چڑھانے کیلئے ملٹی پل ریفارمز متعارف کروا رہی ہے جبکہ معیشت کے اٹھان
کیلئے وفاق سے مزید بھرپور تعاون درکار ہے۔