Sep 27, 2017 05:13 pm
views : 748
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh chairs meeting Ghotki Sindhu Darya Bridge
کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت گھوٹکی میں سندھو دریا پر نیا پل تعمیر کرنے کے حوالے سے اجلاس
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھو دریا پر گھوٹکی ,غوث پور پل کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ پل کی تعمیر کے حوالے سے پروپوزل کی منظوری دیں گے۔
گھوٹکی ،غوث پور پل کی لمبائی بارہ سو میٹر ہوگی جبکہ منصوبے کی لمبائی
بتیس کلومیٹر ہوگی،جبکہ منصوبے کا تخمینہ 6.36 ملین لگایا گیا ہے جبکہ پل
کی تعمیر تین سال کے عرصے میں مکمل ہوگی۔
مذکورہ پل کی تعمیر سے نہ صرف فاصلے کم ہوں گے بلکہ سندھ بلوچستان اور پنجاب کی گڈز ٹرانسپورٹ کے لئے بھی یہ پل معاون ثابت ہوگا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی،امدادپتافی،چیئرمین پی اینڈ ڈی
محمد وسیم،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت،سیکرٹری خزانہ حسن
نقوی،سیکرٹری ورکس اعجاز میمن پبلک پرائیویٹ یونٹ کے انچارج علی سبطین اور
دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،پل کی تعمیر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت
ہوگی۔
پہلے پل کی تعمیر گھوٹکی اور کندھ کوٹ کو ملانے کے لئے کی جا رہی تھی جس کی
لمبائی 34 کلومیٹر سے ذیادہ تھی تاہم اب یہ پل گھوٹکی اور غوث پور کے مقام
پر تعمیر کرنے کی تجاویز ہیں جس سے اسکی لمبائی 32 کلومیٹر رہ جائی گی۔