Sep 27, 2017 07:23 pm
views : 590
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 374 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں374پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 374 پوائنٹس کی کمی کے
بعد 42290 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 241 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔