Sep 27, 2017 07:45 pm
views : 611
Location : Election Commission Of Pakistan Office
Islamabad- Akbar S Babar Media Talk
اسلام آباد،عمران خان کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے بانی اراکین کو مل کر تبدیلی کے نعرے کو بچانا ہے،اکبر ایس بابر
الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر کے لئے ملتوی کردی ہے۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جن کی جگہ شاہد گوندل ایڈووکیٹ نے عمران خان کی نمائندگی کی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے
توہین عدالت کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان
کے وکیل سے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کی کیا
پوزیشن ہے جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت نے 11 اکتوبر تک معاملے کی سماعت
ملتوی کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں ابھی تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم
نامے کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے، اگر 12 اکتوبر تک اسلام آباد ہائی کورٹ
نے فیصلہ نہ کیا تو الیکشن کمیشن اپنا حکم جاری کر دے گا۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر نے 25 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران عمران
خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست جمع کرائی تھی،جس میں موقف
اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کراچی میں 20 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو
تضحیک کا نشانہ بنایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف اور پیپلز پارٹی
کا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان
افسوسناک سیاسی انجام کی طرف جارہے ہیں وہ اب مزید چھپ اور بچ نہیں
سکتے145عمران خان نے تبدیلی کے نعرے کو موروثی سیاست کی نذر کردیا145 انہوں
نے تکبر کی وجہ سے پاکستان میں تبدیلی کا موقع گنوا دیا145ہم اس شیرازے کو
بکھرنے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں145عمران خانکی سیاست دفن ہونے جارہی ہے
بانی اراکین کو مل کر تبدیلی کے نعرے کو بچانا ہے۔ وہ بدھ کو عمران خان کے
خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کےبعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے
گفتگو کر رہے تھے ۔
ذرائ ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ
الیکشن کمیشن نے کیس کی کارروائی 12اکتوبر تک ملتوی کی ہے،اسلام آباد ہائی
کورٹ کا تحریری فیصلہ انہیں موصول نہیں ہوا تھا ، انہوں نے کہا کہ عمران
خان نے جو تاخیری حربے استعمال کرنے تھے وہ ہوگئے، تکنیکی بنیادوں پر جتنا
چھپنا تھا چھپ گئے اب زیادہ وقت نہیں۔
پی ٹہی آئی کے باغی رہنما نے کہا کہ عمران خان افسوسناک سیاسی انجام کی طرف
جارہے ہیں وہ اب مزید چھپ اور بچ نہیں سکتے، مجھے دکھ ہے اس بات کا کہ
عمران خان جس طرف جارہے ہیں انہوں نے تکبر کی وجہ سے پاکستان میں تبدیلی کا
موقع گنوا دیا، تبدیلی کا فلسفہ ان کا نہیں تھا امانت میں خیانت عمران خان
نے کی ہے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نعرے کو موروثی سیاست کی
نذر کردیا، عمران خان اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہے ہیں، عمران خان ماضی کی
سیاست کا حصہ بننے جارہے ہیں جو انہوں نے سپریم کورٹ کے سامنے بیانات دیئے
ہیں ہمارے خیال میں عمران خان کے لئے اب بچنا ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ
ہم اس شیرازے کو بکھرنےسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان کی سیاست دفن
ہونے جارہی ہے بانی اراکین کو مل کر تبدیلی کے نعرے کو بچانا ہے۔ نوجوان
نسل کو دوبارہ امید دینی ہے، ہم اسٹیٹس کو کی سیاست کو دفن کریں گے۔
باغی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے بیرون ملک فنڈنگ اور ہنڈی کے باوجود
عمران خان کو موقع دیا تھا تاہم اب انہوں نے وہ موقع گنوا دیا ہے۔