Sep 27, 2017 07:58 pm
views : 631
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh chairs meeting regarding Blue Line
کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بلیو لائن منصوبے کے والے سے اہم اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بلیو لائن منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی، وزیر
ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ، چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم،
وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی،
سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید اعوان، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پی پی پی یونٹ کے
سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ بلیو لائن کا روٹ گرو مندر سے بحریہ ٹاؤن تک ہے جبکہ منصوبہ 25 بلین لاگت سے تعمیر ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب کراچی سرکلر ریلوے کو شروع
کرنے جارہے ہیں جبکہ میں چاہتا ہوں کہ بلیو لائن منصوبہ بھی شروع کریں
تاکہ اگلے سال کی آخر تک یہ مکمل ہوسکے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے 2019 کے آخر تک شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔