Sep 28, 2017 01:43 pm
views : 488
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 74 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،74 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتے روز جمعرات کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 74 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 42215 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 255 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،117 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔