Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 28, 2017 01:57 pm views : 658

Location : Prime Minister Office

Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Chairman Shura Council (Upper House) of the Kingdom of Bahrain H.E. Mr. Ali Bin Saleh Al-Saleh
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سےبحرین کی ایوان بالا شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن صالح الصالح کی قیادت میں وفدکی ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحرین کی ایوان بالا شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن صالح االصالح کی قیادت میں آنےوالے وفد سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے وفد کے دورہ پاکستان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان سلطنت بحرین کو قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی اور عوام کے درمیان مضبوط رابطوں کی بنیاد پر استوار ہیں۔ وزیراعظم نے بحرین کے وفد کی پاکستان کے اراکین پارلیمان کے ساتھ موثر رابطوں کو سراہا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں بشمول بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بعد ازاں بحرین کے وزیراعظم اور وزراءخارجہ کے دوروں کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس طرح کے دوطرفہ دورے جاری رہنے چاہئیں کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2016ءمیں پاک بحرین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے آغاز اور فروری 2017ءمیں مشترکہ وزارتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد سے بحرین کے ساتھ توانائی، تجارت اور معیشت کے دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دینے کی ہماری خواہش ظاہر ہوتی ہے۔
بحرین کی شوریٰ کونسل کے وفد میں ڈپٹی چیئرمین جمیلہ ناسیف، خارجہ امور دفاع اور قومی سلامتی کی کمیٹی کے سربراہ خالد محمد المسلم، پبلک سروس کمیٹی کے ڈپٹی ہیڈ نوار علی المحمود اور نوجوانوں کی کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved