Sep 28, 2017 02:28 pm
views : 687
Location : Mohmand Agensy
Rawalpinid- COAS Inaugurated Road Ghallanai- Mohmand Gat including 751 M of Nahakki tunnel, Mohmand Agency
راولپنڈی،آرمی چیف نے مہمند ایجنسی میں غلنئی مہمند گٹ روڈ کا افتتاح کردیا
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند ایجنسی میں غلنئی مہمند گٹ
روڈ کا افتتاح کردیاہے،سڑک کے منصوبے میں751 میٹرطویل ناہاکی ٹنل بھی شامل
ہے،شاہراہ کی تعمیر سے افغانستان سے تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔
۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کے کام کے معیارکوسراہا
جبکہ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کی حمایت پرقبائلی عوام کا
شکریہ بھی ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے پائیدارامن واستحکام
کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ ناوا پاس سے سڑک افغانستان کے ساتھ اہم تجارتی روٹ
ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی تعمیر سے افغانستان سے تجارت کو بھی
فروغ ملے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 41 کلومیٹر لمبی سڑک کا فیز ون پرمشتمل 14 کلومیٹر
کا حصہ تعمیر کیا جاچکا ہے۔ منصوبے میں مہمند ایجنسی میں751 میٹرطویل
ناہاکی ٹنل بھی شامل ہے۔