Sep 28, 2017 05:12 pm
views : 920
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana meets German Ambassador Martin Kobler
لاہور، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے جرمن کے سفیر مارٹن کابلر کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے جرمن کے سفیر مارٹن کابلر
نے ملاقات کی ۔ جرمن کے سفیر مارٹن کابلر نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق
رجوانہ سے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا دنیا
کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔پا
کستان دہشت گردی کی جنگ محض اپنی بقاء کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن
کے لئے لڑرہاہے۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے حجم اور تجارتی روابط کو فروغ دینا ہوگا۔
جرمن کے سفیر مارٹن کابلرنے کہا جرمنی پا کستان کی دہشت گردی کے حوالے سے بے مثل قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔