Sep 28, 2017 06:07 pm
views : 647
Location : Different Places
Dera Ismail Khan- Moharram ul Haraam security Arrangements
ڈیرہ اسماعیل خان، ضلعی انتظامیہ کا آٹھویں ، نویں اور دسویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ نے محرم کی آٹھویں ، نویں اور دسویں
تاریخ کو ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے
متعلقہ حکام کو درخواست کر دی گئی ہے جبکہ محرم کے دوران کھلے پٹرول، ایل
پی جی سلنڈرز یا کنٹینرز کی آمد و رفت ، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش کے
ساتھ ساتھ جلوسوں کے راستے میں کسی بھی قسم کے تعمیراتی کام پر بھی پابندی
لگا دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان میاں عادل اقبال نے پریس کانفرنس
اور بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے محرم الحرام ، خاص طور پر یوم
عاشورکے حوالے سے فول پروف انتظامات کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس میں سول
انتظامیہ کو پاک فوج کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے
جبکہ آٹھویں، نویں اور دسویں محرم کو موٹرسائیکل پر مکمل پابندی عائد کر دی
جائے گی، تاہم اس موقع پر انہوں نے یہ نوید بھی سنائی کہ گزشتہ کئی ماہ سے
عائد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کوعاشورہ محرم کے بعد کسی بھی
وقت اٹھائے جانے کا فیصلہ زیر غور ہے۔