Sep 28, 2017 06:47 pm
views : 724
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Solarization of School
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے سول
سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت
سکولوں کو سولرپینلز کے ذریعے روشن کرنے کے پروگرام کے امور پر پیشرفت کا
جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت سب سے پہلے جنوبی پنجاب کے 10ہزار سکولوں
کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجائے گا۔اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر
پنجاب کے 20ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پینل کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے
گی۔
محمد شہبازشریف نے کہااسکولوں کو شمسی توانائی کے ذریعے روشن کرنے کے حوالے
سے یہ پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے۔قوم کے مستقبل
کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے یہ پروگرام خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا اس پروگرام پر انتہائی پیشہ وارانہ انداز سے
کام کرناہوگا۔محنت اور تندہی سے 146146خادم پنجاب اجالا پروگرام145145 کو
آگے بڑھانا ہے۔
سیکرٹری توانائی نے پروگرام کے امور پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف
سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور
اعلی حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔
جرمن ماہرین جرمنی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔