Sep 28, 2017 07:47 pm
views : 601
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar- 2 More Die From Dengue
پشاور،ڈینگی سے متاثرہ دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے
پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں,اب تک ڈینگی نے 38 جانیں لے لی ہیں,دوسری
جانب ضلعی انتظامیہ کی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں نشتر ہال
میں بھی دو دن پر مشتمل آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
پشاور میں ڈینگی کی وباء تھمنے کا نام نہیں لے رہی،۔ڈینگی سے متاثرہ330 نئے
کیسز سامنے آگئے جن میں سے117کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ آج
ڈینگی سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے،دونوں خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج
تھے جس کے بعد ڈینگی سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 تک پہنچ گئی
ہے، اب تک خیبر پختونخوا کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے327 زیر علاج
ہیں،تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے آگاہی
مہم اور جگہ جگہ سپرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبے بھر میں اب تک دس ہزار سے زائد ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے
آٹھ ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں انچارج ڈینگی وارڈ لیڈی ریڈنگ اسپتال ڈاکٹر مہران نے کہا کہ
روازانہ کی بنیادوں پر20 سے 25 مریض داخل ہو رہے ہیں اور اسی تعداد سے
ڈسچارج بھی ہو رہے ہیں جبکہ علاج معالجے تمام انتظامات مکمل ہیں کسی قسم کی
کوئی مشکل پیش نہیں آرہی۔
ڈاکٹر مہران نے مزید کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔