اسلام آباد، فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور ٹی ڈی پیز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا
اور ٹی ڈی پیز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان نے عسکریت پسندی
کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔
وزیر اعظم آفس میں وزارت سیفران کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں وزیراعظم
کوبریفنگ دی گئی،بریفنگ میں قبائلی عوام کو ملک کے دوسرے علاقوں کے مساوی
لانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیاجس میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ 37 ہزار ٹی ڈی
پیز میں سے صرف 16 ہزار خاندان ایسے ہیں جن کو ابھی آباد کرنا ہے، بحالی
کے کام پر اب تک 52 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، وزیراعظم نے اب تک کی پیشرفت
پر اطمینان ظاہر کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت 14 لاکھ رجسٹرڈ اور 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان
مہاجرین ملک کے اندر ہیں، گزشتہ سال 6 لاکھ افغان مہاجر وطن واپس چلے گئے۔