Sep 29, 2017 02:04 pm
views : 572
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index rises by 71 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،71 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 71 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 42434 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مثبت دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 277 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔