Sep 29, 2017 03:05 pm
views : 623
Location : Different Areas
Karachi- 8th Moharram Procession Security Arrangements
کراچی،آٹھویں محرم کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
ملک بھر میں آٹھویں محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی
سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جب کہ اس موقع پر
پولیس،رینجرزاور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
جلوس کی گزرگاہوں پر مختلف پوائنٹس پررینجرز کی جانب سے میڈیکل کیمپ اور
سبیلیں قائم کی گئی ہیں جبکہ ایدھی اور چھیپا کے رضا کار بھی اس موقع پر
اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
کراچی میں آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر
حسینیہ ایرانیاں پرختم ہوگا جب کہ نشتر پارک اور جلوس کی گزرگاہوں کو 9
سیکٹر اور 23 سب سیکٹر میں تقسیم کیا گیا۔
ایم اے جناح روڈ اور صدر میں جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز
رکھ کر بند کر کیا گیا ہے اور دس محرم کی رات تک دکانیں اور سڑکیں بند
رہیں گی۔