لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگوکی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا
ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران
پنجاب میں عالمی بینک کے تعاون سے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے پروگرامز پر
تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی جانب سے
اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے
اصلاحاتی پروگرامز کی تعریف بھی کی ۔
عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو نے کہا
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سماجی شعبوں کی
بہتری کیلئے لائق تحسین اصلاحات کی ہیں۔عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ
قریبی تعاون کے تحت کام جاری رکھے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا عالمی بنک پنجاب حکومت کا ایک
مضبوط پارٹنر ہے۔ سماجی شعبوں کی ترقی کے حوالے سے عالمی بنک کا کردار لائق
تحسین ہے۔ اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے عوام کو ان کو حق دیا گیا
ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہافراڈ، دھوکہ دہی اور کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے۔ پٹوار
کلچر سے نجات ملی ہے۔ تعلیم صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی
خاطرخواہ بہتری آئی ہے۔