Sep 29, 2017 06:30 pm
views : 648
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting Gas Leader Ship Committee.
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گیس کے شعبے میں لیڈر شپ کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں گیس کے شعبے میں لیڈر شپ کمیٹی کا
اجلاس اسلام آبادمیں ہوا ۔اجلاس میں سندھ اوربلوچستان کے وزرائے اعلی
،متعلقہ وفاقی اور صوبائی وزراء ، عالمی بنک کے پاکستان میں مشن لیڈر
اوراعلی حکام نے شرکت کی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں توانائی کی
ضروریات اوراس شعبے میں اصلاحات کی حکمت عملی پرروشنی ڈالی ۔
انہوں نے کہاکہ گیس کے شعبے میں اصلاحات کے عمل میں گیس کی ارزاں نرخوں پر
دستیابی اورسپلائی میں استحکام پر خصوصی توجہ دی جائے ۔وزیراعظم نے کہاکہ
رواں سال سو مقامات پر گیس کی دریافت موجودہ طلب پوری کرنے کےلئے کافی نہیں
ہے جس کے باعث گیس درآمد کرنے اورمقامی طورپر اس کی پیداوار بڑھانے کی
ضرورت پڑی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ نئی پالیسی قواعدوضوابط اور ٹیکنیکل فریم ورک ،آئینی
دائرہ کار میں ہوں گے ۔انہو ں نے اجلاس کو یقین دلایاکہ گیس کے شعبے سے
متعلق تمام آئینی معاملات کومشترکہ مفادات کونسل کی سطح پر حل کیاجارہاہے ۔
اصلاحات کے عمل کابنیادی مقصد صوبوں اور دیگرفریقین کے حقوق پر سمجھوتہ
کئے بغیر صارفین کوسہولت فراہم کرناہے۔
سندھ اوربلوچستان کے وزرائے اعلی نے وزیراعظم کے کردار کو سراہتے ہوئے گیس
کے شعبے میں اصلاحات کی حمایت کی ۔سندھ کےوزیراعلی نے مجوزہ ریگولیٹری
اداروں میں صوبوں کو مساوی نمائندگی دینے پر زوردیا ۔توانائی کے بارے میں
خیبرپختونخوا کے وزیرنے بھی وزیراعلی سندھ کے موقف کی حمایت کی ۔
اجلاس نے گیس کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی اصولی طورپر حمایت کی
۔وزیراعظم نے یقین دلایاکہ وہ ذاتی طورپر ہر وزیراعلی کے ساتھ مل کر
اصلاحات کے پروگرام پرکام کریں گے ۔