کراچی ،آٹھ محرم کا جلوس اپنے مرکزی راستوں پر رواں دواں
آٹھویں محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوکر سخت سیکیورٹی کے حصار
میں اپنےمرکزی راستوں پر رواں دواں ہے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا
ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پزیر ہوگا۔
ملک بھر میں حضرت عباس عملدار کی بہادری اور شجاعت کو یاد کرنے کے لئے جلوس
نکالے جا رہےہیں،اس سلسلے میں حضرت عباس کی یاد میں مجالس کا انعقاد کیا
جائے گااور زاکرین میدان کربلا میں ان کے شجاعت کے کارنامے بیان کریں گے ۔
سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئےقانون نافذ کرنے والے اداروں کی
جانب سے سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ،جلوس کی آمد سے قبل
گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس
،رینجرز اور اسکاؤٹ کے حصار میں حضرت عباس علمدار کی یاد میں نکلنے والا
جلوس اپنے مرکزی راستوں پر رواں دواں ہے،انتظامیہ کی جانب سے ایم اے جناح
روڈ اورصدر میں جلوس کی گزر گاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر
دیا گیاہے، شاہراہ کے دونوں جانب دکانوں کے تالوں پر بھی سیل لگادی گئی
ہےجو دس محرم کی رات تک بند رہے گی ۔